ن لیگ والے میرا نام سن کر ٹی وی پر نہیں آتے،انگلش ہائی کورٹ کے جج دانیال عزیز سے زیادہ عقل مند اور پڑھے لکھے ہیں:فواد چوہدری

ن لیگ والے میرا نام سن کر ٹی وی پر نہیں آتے،انگلش ہائی کورٹ کے جج دانیال عزیز ...
ن لیگ والے میرا نام سن کر ٹی وی پر نہیں آتے،انگلش ہائی کورٹ کے جج دانیال عزیز سے زیادہ عقل مند اور پڑھے لکھے ہیں:فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلش ہائی کورٹ کے جج دانیال عزیز سے زیادہ عقل مند اور پڑھے لکھے ہیں،وہ بغیر تحقیقات کے کوئی کیس نہیں لیتے۔

راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی 482کینال اراضی تحفے میں دی گئی:صحافی اسد کھرل کا دعویٰ

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "ٹونائٹ ود معید پیرزادہ" میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگ میرا نام سن کر ٹی وی پر ہی نہیں آتے،نواز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریران کے بچوں کے موقف سے بالکل مختلف ہے ۔ 2004میں نیلسن اور نیسکول کمپنیاں منروہ نام کی کمپنی ہولڈ کرتی تھی جس کی مالکن مریم نواز تھیں،ابھی تک عدالت میں نواز شریف کے وکیل نے کوئی ثبوت نہیں دیاجبکہ سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کروانے کی ڈیڈلائن بھی ختم ہو گئی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عدالت نے نواز شریف کے وکیل سے ایک ہفتہ منی ٹریل جاننے کی پوری کوشش کی لیکن وکیل کے مطابق انہیں نہیں معلوم کہ نواز شریف کے بچے ارب پتی کیسے بنے۔

مزید :

اسلام آباد -