تحریک انصاف اپنے موقف سے دستبردار ہو چکی،بیانات تبدیل کرتے رہتے ہیں :دانیال عزیز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماءمسلم لیگ (ن) دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے موقف سے دستبردار ہو چکی ہے،اپنے بیان تبدیل کرکے وہ اب غلط بیانی کے الزام پر آگئے ہیں۔
قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام"ٹونائٹ ود معید پیرزادہ" میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے کھیل کھیل رہے ہیں،عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔شریف خاندان سے پہلے آف شور کمپنیاں قطری شہزادے کے پاس تھیں،ہمارے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں۔ عدالت میں کچھ دن پہلے ہی ہماری باری آئی ہے۔