سپریم کورٹ نے چوروں کو سزا نہ دی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائیگی،امید ہے جلدی ہی کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا:شیخ رشید

سپریم کورٹ نے چوروں کو سزا نہ دی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائیگی،امید ہے ...
سپریم کورٹ نے چوروں کو سزا نہ دی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائیگی،امید ہے جلدی ہی کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا:شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیل پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اگر چوروں کو سزا نہ دی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی لیکن امید ہے کہ جلد ہی سپریم کوٹ سے کرپشن کا تابوت سڑکوں پر نکلے گا۔

احتجاج اوباما انتظامیہ کا تحفہ ،مظاہرے امریکا کیلئے شرمندگی کاباعث: مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجد تارڑ

اے آر وائے نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “ میں دوران گفتگو شیخ رشید کا وزیراعظم پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہنا تھا کہ جب اوپر چور بیٹھے ہوں تو نیچے بھی سارے چور ہی ہوں گے۔اس ملک کے حکمران جب عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر لندن سے علاج کروائیں گے تو اسی طرح لوگ ہسپتالوں کی سیڑھیوں میں ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرتے رہیں گے جس طرح جناح ہسپتال میں خاتون ٹھنڈے فرش پر جان کی بارزی ہار گئی۔ہمارے قوم کی حالت وقت قسم پرسی کی سی ہے نہ یہاں مستقل روزگار ہے اور نہ دو وقت کی روٹی نصیب ہوتی ہے،مگر جب حکمرانوں سے ان کے منی ٹریل کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ اسلام آباد میں سینہ تان کر کہتے ہیں کہ آپ کون ہوتے ہو ہم سے منی ٹریل کے بارے میں سوالات کرنے والے؟۔انہوں نے کہا کہ ہم ان حکمرانوں سے منی ٹریل کے بارے میں کیوں نہ پوچھیں ؟جو عوام کا پیسہ کھا کر ہضم کرنے کی کوشش میں ہیں اور اس کا خمیازہ غریب عوا م بے روزگاری اور لاعلاجی کی صورت عوام بھگت کر سڑکوں اور ہسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں، مگر انہیں غریب عوام کا پیسہ ہرگز ہضم نہیں ہونے دیں گے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ پوراآسٹریلیا شریف خاندان کا گھر ہے ،جہاں جائیں ان کا گھر ہے،ابھی تو شروعات ہے آگے آگے دیکھیں کہاں کہاں سے ان کے نام پر گھر نکلیں گے۔پچھلے 2 7گھنٹے سے ان کے رنگ اڑے ہوئے ہیں،کچھ نہ کچھ مسئلہ ہے ان کو ،میں بچہ نہیں ہوں ساری زندگی میں نے سیاست ہی کی ہے،ان کے چہروں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تفتیش ان کے کالے دھن تک پہنچ چکی ہے۔مجھے اللہ کے حضور میں پوری امیدہے جلد امن کی راہیں کھلیں گی ،عدالت سے کرپشن کا تابوت باہر آئے گا اور ساری ٹیم نظر نہیں آئے گی بھاگ جائے گی۔اور رہی بات کے ان کے وزرا کی جو ہمارے خلاف بولتے رہتے ہیں،یہ وزرا سیاسی غلام ہیں ،انہیں شام کو جو میٹنگ میں کہاجاتا ہے وہی کہتے ہیں اور ہر روز پوچھا جاتا ہے کہ تمہیں جو جو بولنے کیلئے کہاتھا وہ کہا نہیں ؟۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس وقت میری ماں کا جنازہ تھا اس دوران مجھ پر ناجائز رائفل ڈال کر مجھے جیل 7سال جیل کی سزا کروادی گئی اور میں ساڑھے تین سال کے بعد باہر آیاجبکہ میں تو محض اللہ کی دی ہوئی ہمت پر زندہ ہوں، ملک کے حالات دیکھ کر موت کا منتظر ہوں۔

مزید :

اسلام آباد -