شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں داخل ہونے کیلئے انتظامات تہس نہس کر دیئے ،فٹا فٹ قطاریں توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے

شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں داخل ہونے کیلئے انتظامات تہس نہس کر دیئے ،فٹا فٹ ...
شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں داخل ہونے کیلئے انتظامات تہس نہس کر دیئے ،فٹا فٹ قطاریں توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اگر سیاست کی ’رونک‘کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ،آج جب سماعت شروع ہوئی تو شیخ رشید طوفان کی طرح آئے اور سارے انتظامات تہس نہس کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں داخل ہو گئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہناتھا کہ کل صبح بھی ساڑھے آٹھ بجے سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا ،لوگ قطار بنائے کھڑے تھے اور پی ٹی آئی کے رہنما بھی اپنی باری کے انتظار میں قطار میں کھڑے تھے تاکہ اندر جایا جاسکے ،وہاں پر تھوڑی دیر بعد عارف علوی اور شفقت محمود بھی آ گئے ،ایک لمبی قطار تھی ،اس میں کوئی 30لوگ تھے ،میرا نمبر 17واں تھا تو عارف علوی کا 30واں نمبر تھا ،ہم سب انتظار میں ایک ایک کر رکے آگے جا رہے تھے اور یک دم شیخ رشید اپنے چند لوگوں کے ساتھ آئے اور سارے انتظامات کو تہس نہس کیا اوراندر چلے گئے ،سیکیورٹی اہلکار ان کو بس روکتے ہی رہ گئے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا ،سپریم کورٹ کے باہر آج دو قطاریں بنائی گئیں تھیں،سب سے آگے عارف علوی تھے اور تیسرے نمبرپر میں تھا اور شیخ صاحب آئے اور فٹا فٹا قطار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ۔

مزید :

اسلام آباد -