لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ' بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ دفتر خارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ حوالے

اسلام آباد

اسلام آباد (صباح نیوز) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعہ پر دفتر خارجہ طلب کیا گیا 17 اور 18 مارچ کوک بالا کوٹ اور نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی ان واقعات کے نتیجہ میں ایک خاتون شہید ہو گئی تھی جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے تھے ۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن معاہدہ کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر لائن معاہدہ کی خلاف نہ کرے بلکہ اس معاہدہ کی پابندی کرے ۔