ہم پیسے کی خاطر ہر جگہ لڑتے ہیں،اسامہ بن لادن اور مجاہدین کو امریکا نے بنایا تھا:شیخ رشید

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم پیسوں کی خاطر ہر جگہ جار کر لڑ رہے ہیں جبکہ مجاہدین اور اسامہ بن لادن جیسے لوگوں کو پیدا کرنے والا امریکہ ہے۔

شیرون کی مبینہ قاتلہ جاپان فرار، پولیس نے والدہ اور بہن کو حراست میں لے لیا، ملزمہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کا ایوان میں پیش کئے جانیوالے 28 ویں آئینی ترمیم کے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2015 میں میرے اور فضل الرحمان کے سوا سب نے یہ مسودہ تسلیم کیا اور میں تو اس بات کا اعتراف ہوں کہ میں نے پرویز مشرف کا بھی ساتھ دیاتھا۔مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ ملک میں سیلاب آئے تو فوج ، آفت آئے تو فوج،اگر ہر مسئلے کا حل فوج ہی ہے تو حکمران اور سیاست دان کس مرض کی دوا ہیں؟انہوںنے کہا کہ ایسا کوئی سیاست دان نہیں جس نے مارشل لاسے جنم نہ لیا ہوجبکہ بلوچستان میں بڑے بڑے سرداروں، وڈیروں نے سیکڑوں ایکڑزمین لی۔

شیخ رشید نے دعوی کیا کہ ملک میں سب سے زیادہ لوگ مقابلوں میں مارے جاتے ہیں اور ان مارے جانیوالے لوگوں کی بڑی تعداد پنجاب سے ہے۔میرا حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہ کی جائے،عدالتی نظام کو دو سال میں درست کیا جائے اورجو خود کو اڑاتے ہیں ان کے دماغ کا معائنہ کیا جائے جبکہ حکومت تو کورم بھی پورا نہیں کر سکتی تھی ا ایوان کو پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے چلایا۔