حساس اداروں نے اسلام آبادسے کالعدم تنظیم کے 3دہشتگرد گرفتا رکر لئے ،اسلحہ وگولہ بارود برآمد

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حساس اداروں نے اسلام آبادمیں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے3دہشتگردوںکو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویہ بند نہ ہوا تو بھارت کے لئے کشمیرپر قبضہ برقرار رکھنا ناممکن ہوگا :فاروق عبد اللہ

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے دارالحکومت کے علاقے ٹیکسلا اور حضرو میں بروقت چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،گرفتار افراد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 9کلوبارودی مواد،7دستی بم اور3پستول بھی برآمد کر لئے گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت اعظم خان ، ریاض خان اور وصی اللہ محسودکے نام سے ہوئی ہے ،گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ پنجاب کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد میں تخریب کاری کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے تھے ۔ تاہم زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔