بھارتی فائرنگ کے واقعے سے متعلق ڈوزیئراقوام متحدہ کے حوالے ،تحقیقات کی درخواست

بھارتی فائرنگ کے واقعے سے متعلق ڈوزیئراقوام متحدہ کے حوالے ،تحقیقات کی ...
بھارتی فائرنگ کے واقعے سے متعلق ڈوزیئراقوام متحدہ کے حوالے ،تحقیقات کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بھارتی فائرنگ کے واقعے سے متعلق ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کردیا ،اقوام متحدہ سے واقعہ کی تحقیقات کرانے کی درخواست بھی کردی گئی ہے۔

لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 اہلکار زخمی

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین نے جی ایچ کیومیں اعلی حکام سے ملاقات کی،ملاقات میں بھارتی اشتعال انگیزی پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریاکا کہنا تھا کہ کھوئی رٹہ میں 4بچوں کی شہادت کی تحقیقات بھی اقوام متحدہ سے ہی کروانے کی درخوات کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے کل 4معصوم بچے شہید ہوئے تھے۔

مزید :

اسلام آباد -