کیا تحریک لبیک کے دھرنے کے شرکاءپر تشدد کیا گیا، سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

کیا تحریک لبیک کے دھرنے کے شرکاءپر تشدد کیا گیا، سوشل میڈیا پر زیر گردش ...
کیا تحریک لبیک کے دھرنے کے شرکاءپر تشدد کیا گیا، سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیا گیا ہے ، اس دھرنے کی خاص بات یہ ہے کہ انتظامیہ اور مظاہرین کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیا گیا لیکن اتوار کی شام بعض مظاہرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ انہیں پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قانون ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں ترمیم کے خلاف تحریک لبیک کی جانب سے گزشتہ 14 روز سے فیض آباد انٹرچینج اسلام آباد پر دھرنا دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ہوں اور ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ داران کا نام سامنے لایا جائے۔ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود دھرنے کو پرامن طریقے سے ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اتوار کی شام دھرنے میں کچھ ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔


تحریک لبیک کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ رضویہ میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ بعض مظاہرین کو سر میں چوٹیں آئیں جبکہ ایک شخص کی آنکھ پر بھی شدید چوٹ آئی۔

جس وقت یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں اسی وقت رد عمل پیدا ہوا اور مختلف علاقوں سے  کارکنان  دھرنے میں پہنچنا شروع ہوگئے تھے لیکن قائدین کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔


اتوار کے روز جس وقت یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں اس وقت  دھرنے میں محفلِ ذکر  چل رہی تھی لیکن اس میں بھی تشدد کا تذکرہ نہیں کیا گیا جبکہ میڈیا پر بھی اس حوالے سے کوئی خبر نہیں آئی اور نہ ہی انتظامیہ کی طرف سے مظاہرین پر تشدد کی بات کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویریں بھی چند مخصوص سوشل میڈیا پیجز پر ہی شیئر کی گئی ہیں لیکن ان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ تحریک لبیک کے کارکنوں پر واقعی انتظامیہ کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے یا پھر شر پسند عناصر نے دھرنے کے شرکا کو نشانہ  بنا کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے، اس حوالے سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ دھرنے کے دوران تلخ کلامی پر کارکن آپس میں لڑے اور ایک دوسرے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

اسلام آباد -