”کیا آپ کو جمائمہ یاد آتی ہے۔۔۔؟“ منصور علی خان نے انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر جمائمہ خان کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

”کیا آپ کو جمائمہ یاد آتی ہے۔۔۔؟“ منصور علی خان نے انٹرویو کے دوران عمران ...
”کیا آپ کو جمائمہ یاد آتی ہے۔۔۔؟“ منصور علی خان نے انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر جمائمہ خان کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اپنے کیخلاف کیس میں منی ٹریل دینے پر جمائمہ خان کو داد تو ضرور دیتے ہیں مگر جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا انہیں جمائمہ کی یاد آتی ہے تو کپتان نے ایسا جواب دیدیا کہ شائد جمائمہ خان کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فیض آباد دھرنا،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان منصور علی خان نے کہا کہ ”میں ایک چھوٹا سا سوال کرنا چاہتا ہوں، گزشتہ روز شیخ رشید سے انٹرویو کے دوران جمائمہ کا ذکر آیا جن کا آپ کیخلاف کیس کے دوران بہت اہم کردار رہا ہے، تو اب وہ آپ کی زندگی میں اس وقت کتنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں؟“
عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وہ میرے بچوں کی ماں ہے اس لئے ایک تعلق تو ہمیشہ رہے گا لیکن جو جمائمہ نے اس کیس میں کیا، اس کے کردار، پس منظر اور جس طرح سے اس کی اچھی پرورش ہوئی ہے، اسے میں داد دیتا ہوں کہ 13 سال سے طلاق ہو چکی ہے اور وہ 14 سال پرانی منی ٹریل نکال کر دیدیتی ہے۔ اس سارے معاملے کو دیکھا جائے تو اس سے جمائمہ کے کردار اور کلاس کی عکاسی ہوتی ہے اور میں اسے بہت داد دیتا ہوں کہ اس نے یہ سب کچھ کیا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ اسحاق ڈار کو اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہو جانا چاہئے ،نوازشریف کو گالی گلوچ کی سیاست سے نقصان ہوا،عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے،خورشید شاہ 
اس موقع پر منصور علی خان نے برجستہ سوال کیا کہ ”کیا آپ انہیں یاد کرتے ہیں؟“ جس پر عمران خان نے بھی برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں کبھی ماضی میں نہیں رہتا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ماضی صرف سیکھنے کیلئے ہے اس لئے میں آگے دیکھتا ہوں۔ جو ماضی ہو جائے تو اس میں اونچ نیچ، اچھائی، تکلیف اور خوشی ہوتی ہے لیکن زندگی گزر جاتی ہے، میری یونیورسٹی گزری، ایچی سین کالج گزرا، تو میں پھر کبھی پیچھے نہیں دیکھتا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

اسلام آباد -