جس دن اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ تفتیشی کے ہتھے چڑھے تو سسلین مافیہ بھول جائیں گے :بابر اعوان
اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جس دن اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ تفتیشی کے ہتھے چڑھے تو سسلین مافیہ بھول جائیں گے۔
سول سوسائٹی کے اشتراک سے انتہاپسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے:امریکی مشیر
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہناتھا کہ کہ حکومت نا ہو تو نیا الیکشن آئینی تقاضا بن جاتا ہے، جنرل جیلانی کا نامزد کردہ، ضیاالحق کے بغل بچے کے منہ سے پی سی او کے طعنے نہیں جچتے۔انہوں نے کہاکہ بیمار شخص آئینی طور پر نااہل ہو جاتا ہے جس دن اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ تفتیشی کے ہتھے چڑھے تو سسلین مافیہ بھول جائینگے۔اپوزیشن لیڈر نے بھی کہہ دیا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں۔