طارق فاطمی نے مچھر مارتے مارتے مریم نواز کو لیٹر پیڈ دے مارا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سماعت میں وقفہ تھا اور مریم نواز ساتھ والی نشست پر بیٹھے ساتھی کے ساتھ محو گفتگو تھیں کہ اچانک پیچھے سے کوئی چیز انہیں آکر لگی جس سے وہ خوفزدہ ہوکر چونک گئیں اور تمام افراد ان کی جانب متوجہ ہوگئے۔
مریم نواز نے پیچھے دیکھ کر معلوم کیا تو پتہ چلا طارق فاطمی نے اپنا رائٹنگ پیڈ انہیں مارا تھا، مریم نواز نے پوچھا ایسا کیوں کیا؟ تو انہوں نے کہا مچھر ماررہا تھا جس پر تمام لوگ ہنس پڑے۔