پی ٹی آئی کارکن نے فیصلہ سن کر اپنا رکشہ نذرآتش کردیا

اسلام آباد

 گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)پانا ما کیس کا فیصلہ سنتے ہی پی ٹی آئی کے کارکن نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے رکشہ کو آگ لگا دی ، بتایا گیا ہے کہ چمن شاہ کا رہائشی چار بچوں کا باپ احسان اﷲ معمول کے مطابق جی ٹی روڈ پر رکشہ چلا رہا تھا جب اس نے فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں سنا تو دلبرداشتہ ہو کر اپنے رکشہ سے سواریوں کو اتارا اور آگ لگا دی ، واقعہ کے بعد پولیس بھی پہنچ گئی۔ احسان اﷲ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ن لیگ کا حامی تھا لیکن موجودہ دور میں پی ٹی آئی ایک ایسی واحد جماعت ہے جو پاکستان میں تبدیلی لا سکتی ہے ،مجھے دکھ ہوا ہے کہ فیصلہ ن لیگ کے حق میں آیا ۔

نوازشریف کل بھی وزیراعظم تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے:جاوید ہاشمی