پاناما کا فیصلہ سننے کے بعد نوازشریف نے شکرانے کے نوافل اداکئے

اسلام آباد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاناماکیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم میاں نوازشریف نے جمعرات کی دوپہر پرائم منسٹرہاؤس میں شکرانے کے نوافل اداکئے ‘اس موقع پر ان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ‘بیٹی مریم نواز‘وزیرداخلہ چوہدری نثار ‘سابق وزیراطلاعات پرویزرشید‘معاون خصوصی آصف کرمانی اورعرفان صدیقی بھی موجودتھے ۔

روزنامہ جنگ میں صالح ظافر نے لکھاکہ وزیراعظم نے نفل پڑے اورشہباز شریف نے عدالتی جیت پر اپنے بھائی کوگلے لگالیا‘فیصلے کے بعداٹارنی جنرل اشتراوصاف نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اورانہیں فیصلے کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔صالح ظافر کے  بقول میاں نوازشریف نے فیصلے کے بارے میں سب سے پہلے اپنی بوڑھی والدہ کو آگاہ کیا اور انہیں مبارکباددی ‘وہ اس وقت رائیونڈ لاہورمیں مقیم تھیں ‘ وزیراعظم کو نمازظہرکے بعد فیصلے کا پتہ چلا‘اس وقت پرائم منسٹرہاؤس کے فیملی ونگ میں خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کے بیٹے حسین نوازبھی موجودتھے۔