کالعدم جماعتوں نے فلاحی کاموں کالبادہ اوڑھ کرحکومتی نا اہلی کافائدہ اٹھایا:فرحت اللہ بابر

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر کاکہنا ہے کہ ہمارے ملک میں کالعدم جماعتوں نے فلاحی کاموں کالبادہ اوڑھ کرحکومتی نا اہلی کافائدہ اٹھایاہے۔

حکومت کے خلاف تحریک، سراج الحق کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے: شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق انتہاپسندی کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں سیکیورٹی کے مسائل کی کمی اہم ہے،ملک میں گورننس کافقدان ہی غیرریاستی تنظیموں کی طاقت کا سبب بنا۔ہم سب میں برداشت اوررواداری کافقدان بھی پوری طرح سے رچ بس گیاہے جبکہ مذہب اورریاست کوعلیحدہ کر دیا گیاہے۔