ن لیگ نے آرڈر اردومیں نہیں پڑھا، ہم عابدشیرعلی،دانیال عزیز،طلال چودھری،طارق فضل کوترجمے والافیصلہ دیں گے:فواد چوہدری

اسلام آباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاہے کہ ن لیگ نے عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا آرڈر اردو میں نہیں پڑھاتھا لیکن کوئی بات نہیں ہم عابدشیرعلی،دانیال عزیز،طلال چودھری،طارق فضل کوترجمے والافیصلہ دینگے اگر حکومتی ارکان کو فیصلہ سمجھ میں آیا ہوتا تو کبھی مٹھایاں نہ بانٹتے اور نہ بھنگڑے ڈالتے ۔

چترال، گستاخانہ کلمات ادا کرنے والے شخص پر نمازی ٹوٹ پڑے، امام مسجد نے پولیس کے حوالے کردیا، مشتعل افراد کا تھانے کا گھیراﺅ ، ایف سی طلب کرلی گئی 

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پانچوں ججزکاخیال ہے کہ نیب کاچیف ملا ہوا ہے، ہم نیب کے چیئرمین کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں گے اور آرٹیکل 209کے تحت نیب سربراہ کی برطرفی کیلیے ریفرنس دائرکریں گے ۔ ہم سپریم کورٹ سے وضاحت چاہتے ہیں بنچ قائم ہے یا تحلیل ہوچکاہے؟ اور کیا نیا بینچ نااہلی کا فیصلہ کرےگا؟یایہی بینچ فیصلہ کریگا،یہ وضاحت ضروری ہے۔ فیصلے کے مطابق حماد بن جاسم دنیابھر میں غیرقانونی کاروبار میں ملوث رہے اور پوری کہانی دوافراد اور خطوط پرمشتمل ہے جس سے ثابت ہوتا ہے شریف خاندان کے اثاثوں کے پیچھے بھی جرم چھپے ہیں۔