پولیس اہل کار وزیر اعظم نواز شریف کی تحمل مزاجی کی تعریف کرنے لگے

پولیس اہل کار وزیر اعظم نواز شریف کی تحمل مزاجی کی تعریف کرنے لگے
پولیس اہل کار وزیر اعظم نواز شریف کی تحمل مزاجی کی تعریف کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور سیکیورٹی ڈیوٹیاں دینے والے درجنوں اہل کاروں نے وزیراعظم نواز شریف کیلئے مثبت اور محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک و قوم کے ساتھ محبت کرنیوالا عظیم رہنما قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں مختلف مقامات پر تعینات اور سپرمارکیٹ کے ایک ٹی سٹال پر چائے کیلئے جمع اہلکاروں نے میڈیا کے سامنے کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے پہلے موقف اختیار کیا کہ وہ ڈسپلن والی ملازمت میں ہیں اور اخبار کو بیان نہیں دے سکتے لیکن پھر انہوں نے اپنے نام شائع نہ کرنے کے وعدہ پر کہا کہ ہم پہلے نواز شریف کو زیادہ پسند نہیں کرتے تھے مگر حالیہ دنوں میں ان پر کڑی تنقید کی گئی اور ان کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے تاہم اسکے باوجود وزیراعظم نے جس بردباری کا مظاہرہ کیا گیا اس سے اچھا تاثر ملا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نہ صرف تنقید برداشت کی بلکہ وہ مظاہرین کو کھانا، پانی اور احتجاج کا حق دینے، سکیورٹی فراہم کرنے، تشدد نہ کرنے کی ہدایات دیتے رہے جو ہم نے پہلی بار دیکھا ۔ اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ مشرف دور میں سول سوسائٹی، وکلائ، صحافیوں حتیٰ کہ ججوں اور ایک جسٹس کی بہن پر سرعام تشدد اپنی آنکھوں سے دیکھا لیکن وزیراعظم کے 13 اگست سے 20 اگست تک کے احکامات اور ان کی پالیسیوں نے ہمارے دل جیت لئے۔

مزید :

اسلام آباد -