پتا چلا کہ اس پارٹی کے پلیٹ فارم سے خدمت نہیں کرسکتی ، احسان نہ جتائیں کہ مجھے سیٹ دی ،مجھے ہارورڈ میں لیکچر کی پیشکش آتی ہے:عائشہ گلالئی

پتا چلا کہ اس پارٹی کے پلیٹ فارم سے خدمت نہیں کرسکتی ، احسان نہ جتائیں کہ مجھے ...
پتا چلا کہ اس پارٹی کے پلیٹ فارم سے خدمت نہیں کرسکتی ، احسان نہ جتائیں کہ مجھے سیٹ دی ،مجھے ہارورڈ میں لیکچر کی پیشکش آتی ہے:عائشہ گلالئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی رہنما عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ میں پانچویں کلاس پاس نہیں نہ جعلی ڈگری ہولڈر ہوں، کسی سیاسی پارٹی کے ٹکٹ کی محتاج نہیں،پتا چلا کہ اس پارٹی کے پلیٹ فارم سے خدمت نہیں کرسکتی ، احسان نہ جتائیں کہ مجھے سیٹ دی ،میرے پاس ہارورڈ میں لیکچر کی پیشکش آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان پر برس پڑیں اور ان کا کہناتھا کہ عمران خان بل کلنٹن نہیں اورنہ ملک کے صدربن سکتے ہیں،طاہرالقادری نے کہاکچھ ایم این ایزکوخرید لیا گیا، طاہرالقادری خودکوعالم کہتے ہیں لیکن میں انہیں انتہاپسندسمجھتی ہوں،طاہرالقادری لاشوں پرسیاست کرتے ہیں۔ عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی عمران کواپنے پیچھے چھپنے نہ دے، معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی کمیٹی کی مخالفت کررہی ہے،ایوان میں ووٹنگ کرائی جائے پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے یانہیں۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان جلسے میں شریک خواتین کو ہماری خواتین کہتے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین جلسے میں شریک خواتین کو بہنیں اور بیٹیاں کہتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -