ایم کیو ایم ممبر سازی کیمپ حملہ ، پرویز رشید کی شدید مذمت

ایم کیو ایم ممبر سازی کیمپ حملہ ، پرویز رشید کی شدید مذمت
ایم کیو ایم ممبر سازی کیمپ حملہ ، پرویز رشید کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ایم کیو ایم کے ممبر سازی کیمپ پر ہونے والے دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملے سیاسی قوتوں کو روک نہیں سکتے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے ممبر سازی کیمپ پر دستی بم حملے کے بعد پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور پاک فوج ان کا صفایا کر رہی ہے ۔دہشت گرد عام شہریوں اور سیاسی قوتوں کو نشانہ بنا کر انتہائی بزدلانہ کاروائی کر رہے ہیں ۔ایسے حملے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے اور نہ ہی سیاسی قوتوں کو اس طرح روکا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم متحد ہے اور دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔پرویز رشید نے حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

بم حملہ کہاں ہوا ۔۔۔۔تفصیلات جانئے

http://dailypakistan.com.pk/karachi/21-Nov-2014/165179