میرا بس چلے تو فیض آباد دھرنے میں جاکر مظاہرین کے ساتھ بیٹھ جاوں : کیپٹن(ر) صفدر

میرا بس چلے تو فیض آباد دھرنے میں جاکر مظاہرین کے ساتھ بیٹھ جاوں : کیپٹن(ر) ...
میرا بس چلے تو فیض آباد دھرنے میں جاکر مظاہرین کے ساتھ بیٹھ جاوں : کیپٹن(ر) صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے ناموس رسالت ﷺ کے لئے جمع ہیں ، میرا بس چلے تو میں فیض آباد دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کے ساتھ بیٹھ جاوں ۔ ؎

پیپلز پارٹی کا نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مسترد
نجی ٹی وی ”سما نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ جو دھرنے والے بیٹھے ہیں، ان کا حق ہے ، وہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں۔اگر میرا بس ہو تو میں بھی ان کے ساتھ جا کر بیٹھ جاﺅں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول ﷺ کے کارکنان گذشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد پر دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے جڑواں شہروں کے رہائشی افراد کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں : 

مزید :

اسلام آباد -