دھرنوں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

دھرنوں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ
دھرنوں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی چوک میں جاری دھرنوں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں اورایف سی کے جوانوں کی تعداد کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکار صرف ریڈ زون کے اندر واقع اہم عمارتوں پر تعینات رہیں۔ ڈیوٹی سے فارغ ہونے والے تمام ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔