بہت سے لوگ’ ٹھس‘ ہو جاتے ہیں، عمران خان دھرناختم نہیں کریں گے: شیخ رشید

بہت سے لوگ’ ٹھس‘ ہو جاتے ہیں، عمران خان دھرناختم نہیں کریں گے: شیخ رشید
بہت سے لوگ’ ٹھس‘ ہو جاتے ہیں، عمران خان دھرناختم نہیں کریں گے: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ علامہ طاہر القادری کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ انہوں نے خود کیا ہے ، تحریک انصاف اورعوامی تحریک اپنے فیصلے کرنے آزاد ہیں اور جب چاہیں کچھ بھی کر سکتی ہیں لیکن عمران خان اپنی بات پر قائم ہیں اور جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دے دیتے ، دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفر میں بڑے بڑے لوگ ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، وقت لوگوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ بڑے بن جائیں مگر بہت سے بڑے لوگ ٹھٰس بھی ہو جایا کرتے ہیں ، یہ بات ایسے ہی ہے کہ ساری رات عبادت کرتے ہیں اور جب قبولیت کا وقت آئے تو ہم عبادت چھوڑ دیں۔