میرے علاوہ 3سے 4لوگ ہیں جو پی ٹی آئی سنبھال سکتے ہیں: عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ہماری جماعت میں متبادل قیات موجود ہے ،میرے علاوہ 3 لوگ ایسے ہیں جو پی ٹی آئی کو سنبھال سکتے ہیں ۔
سعودی عرب میں زنانہ اشیا کی فروخت خواتین نے شروع کردی
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام’’ سوال یہ ہے‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے جا رہاہوں،اداروں کے سامنے پیش ہونے کا کوئی مسلہ نہیں ہے اور عدالت نے جو چیزیں مانگی فراہم کر دی گئی ہیں۔پکڑے جانے کا ڈر ہوتو کرپشن ختم ہوسکتی ہے اورجس کا نیب میں کیس ہو اسے پارٹی میں نہیں لیا جاسکتا جبکہ مریم نواز ن لیگ کا سارا نظام چلا رہی ہیں ۔انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ سے متعلق پیشکش کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سرفراز نے بورڈ آگاہ کرکے بہت اچھا کیااور میں ان کے اقدام پر انہیں داد دیتا ہوں۔سرفراز نے بکیز کو ایکسپوز کردیا ہے ،سپاٹ فکسنگ قوم سے غداری ہے اوراس سپاٹ فکسنگ روکنے کیلئے ان بکیز کو پکڑنا ہوگا۔