لیگی حکومت کی کارگردگی گزشتہ حکومتوں سے بہت بہتر ، ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کوچیلنجزسے نکالنے کی کوشش کی اورنوازشریف کی زیرقیادت حکومت نے ملک کودوبارہ ٹریک پرڈالااورملک میں ترقی کادورشروع کیا، مسلم لیگ ن کے سینیٹرزسے ملاقات میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی گزشتہ حکومتوں سے بہت بہترہے، اور حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کرے گی،انہوں نے کہا حکومتی پالیسیوں سے عالمی برادری،سرمایہ کاروں کااعتمادبحال ہوا،ن لیگ نے کرپشن فری حکومت کانظریہ پیش کیااورترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کاایک بھی ثبوت نہیں ملا۔