قومی اسمبلی ، نوازشریف پارلیمنٹ نہیں آئے تو نتیجہ دیکھ لیا، لیٹ آنیوالے اراکین کو کرسی پر کھڑا کردیں: خورشید شاہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کورم کو دیکھ کر شرم آتی ہے ،نوازشریف کو کہاتھا کہ پارلیمنٹ آئیں، یہاں آپ کو سب کچھ ملے گا،نوازشریف پارلیمنٹ نہیں آئے تو نتیجہ دیکھ لیا، یہ پارلیمنٹ ہے تو آپ کی سیاست ہے ، وزراءکو دیر سے آنے پر کرسیوں پر کھڑا کیاجائے ۔
سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہناتھاکہ یہ پارلیمنٹ ہے توآپ کی سیاست ہے ، جلسے جلوس جومرضی کرلیں، جوسیاستدان بھی پارلیمنٹ نہیں آتا، میں سمجھتا ہوں کہ اسے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بات کرے ، کورم کی نشاندہی کرتے شرم آتی ہے ، چارسال سے بیٹھے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ نوازشریف کو کتنی مرتبہ کہاتھاکہ یہاں آئیں، سب کچھ ملے گا، نہیں آئے تو نتیجہ دیکھ لیا، ہم سکول میں تاخیر سے پہنچتے تو کرسی پر کھڑے ہوجاتے تھے ، ان کو بھی کرسی پر کھڑا کردیں جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔
خورشید شاہ کاکہناتھاکہ ابھی آپ سے رولنگ چاہتے ہیں کہ جتنے بھی لوگ پیچھے چلے گئے ہیں، انہیں کہیں کہ آگے بیٹھیںورنہ ہم اٹھ کر چلے جائیں گے ۔