پہلی بار ملک میں مقامی ، صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر کام کریں گی:دانیال عزیز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماءپاکستان مسلم لیگ (ن) دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں مقامی ، صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر کام کریں گی،اب ملک میں جمہوریت کا نیا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔
پاکستان اورقطرکامشترکہ وزارتی کمیشن کااجلاس،تیل وگیس کی تلاش کے لئے منصوبے شروع کرنے پراتفاق
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) کے لئے خوشی کا دن ہے ،انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار مبارکباد کے مستحق ہیں۔پاکستان کے عوام نے بھرپور انداز میں ہمارا ساتھ دیا،پاکستان میں اب مسلم لیگ ن بھرپور انداز میں جیت کر سامنے آرہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے، عوام نے مسلم لیگ ن کو بھر پور انداز میں منتخب کیا ہے اور کہا جارہاہے کہ مقامی حکومتیں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہوتی ہیں۔
وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں جارحانہ انداز اپنایا، حکومت سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے: اعتزاز احسن
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کل 28اضلاع ہیں تو پھر پی ٹی آئی صرف 8میں ہی کیوں جیتنے میں کامیاب ہوئی ؟خیبرپختونخوا میں مقامی حکومت صوبائی حکومت کا ساتھ کیوں نہیں دے رہی ؟ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی آواز چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو بلدیاتی انتخابات میں سنائی نہیں دے گی ۔