سیکرٹری انفامیشن نے پی ٹی وی کے تین افسران کو معطل کردیا

سیکرٹری انفامیشن نے پی ٹی وی کے تین افسران کو معطل کردیا
سیکرٹری انفامیشن نے پی ٹی وی کے تین افسران کو معطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (دیلی پاکستان آن لائن )سیکرٹری انفامیشن نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے تین افسران کو معطل کردیا ، نو ٹیفکیشن جار ی کر دیا ۔
تفصیل کے مطابق سیکرٹری انفارمیشن سردار نواز سکھیرا نے پی ٹی وی کے تین افسران کو فرائض میں کو تاہی بر تنے پر بر طرف کر دیا ہے معطل ہونے والے افسران میںپی ٹی وی کے ڈائریکٹر آغا مسعود شورش ، ہیڈ آف کنڑولر کرنٹ آفیئرز عبد الرشید اور کنٹرولر حبیب الرحمان کے نام شامل ہیں جبکہ نو ٹیفکیشن میں اس بات کو ذکر کیا گیا کہ معطل کئے جانے والے افسران نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران اپنے فرائض بہترین انداز میں نبھانے کی بجھائے معمول کے کاموں میں مصروف رہے جبکہ ترجیحاتی کاموں کو پس پر دہ ڈالتے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ معطل ہو نیوالے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر آغا مسعود شورش پر پہلے بھی محکمانہ انکوئریاں چل رہی ہیں اور وہ تحریک پاکستان کے ہر اول دستے کے سپاہی ،شعلہ بیاں مقرر ،ادیب اور معروف صحافی آغا شورش کاشمیری کے صاحبزادے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -