اے ایس ایف کی کاروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام آباد(آئی این پی ) اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز جے ایف 771 کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔اے ایس ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سعید شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، گرفتار ملزم کا تعلق مردان سے ہے اور اسے ابتدائی تفتیش کے بعد اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔