نواز شریف ہمیشہ جمہوریت کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں : چودھری منظور
اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ نوازشریف ہمیشہ جمہوریت کیخلاف کھڑے ہوئے ہیں، عمران خان کوسنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔
’ٹرمپ نے ایٹم بم چلانے کا حکم دیا تو میں انکار کردوں گا اگر۔۔۔‘ امریکی ایٹمی اسلحہ کے کمانڈر جنرل نے ’بغاوت‘ کردی، ایسا اعلان کردیا کہ امریکی صدر کو دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور کا کہناتھا کہ میموگیٹ میں نوازشریف سپریم کورٹ کیوں گئے؟ میثاق جمہوریت پرعملدرآمدسابق وزیراعظم نوازشریف کیوجہ سے نہیں ہوا جبکہ میاں صاحب نے ہی پرویزمشرف کومحفوظ راستہ دیا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوسنجیدہ نہیں لینا چاہیے کیونکہ وہ کئی بارنازیباالفاظ استعمال کرچکے ہیں۔