متحدہ، پیپلز پارٹی میں میاں بیوی کی جیسی لڑائی ہے:جمشید دستی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کی لڑائی میاں بیوی کی ہے جلد راضی ہوجائیں گے، صوبہ ہزارہ اور سرائیکی صوبے کی ملک کو اشد ضرورت ہے، رحیم یار خان کے8مزدوروں کے قتل پر وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صرف غریب کو ہتھکڑی لگتی ہے اور امیر اور طاقتور لوگوں کو قانون کچھ نہیں کہتا ہے ۔وہ کسی کے آلہ کار ہوں تو ان کا منہ کالا کرکے چوک میں لٹکایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ابھی بھی شراب اور لڑکیاں سپلائی کی جاتی ہیں۔