راتوں رات ہیرو بننے والے ارشد کا بھارت کو امن کا پیغام، امریکی سفارتخانے میں ملازمت کی پیشکش

راتوں رات ہیرو بننے والے ارشد کا بھارت کو امن کا پیغام، امریکی سفارتخانے میں ...
راتوں رات ہیرو بننے والے ارشد کا بھارت کو امن کا پیغام، امریکی سفارتخانے میں ملازمت کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیٹ پر تصور آنے کے بعد راتوں رات مشہور ہونےو الے 18 سالہ چائے والا ارشد خان پاکستان اور بھات کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں ایک امید کی کرن کے طور پر سامنے آیا ہے، جب دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات میں ایک بھارتی اخبار نے سنڈریلا کہانی پر تبصرہ کرتے ہوئے ارشد خان کو ایٹم بم قرار دیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ارشد خان نے اپنے بھارتی پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امن کا پیغام دیتے ہیں۔ اسلام آباد کے چائے والے ارشد کو دنیا بھر سے پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ چائے والے نے ایک منیجر اور ایڈوائزر بھی رکھ لیا جو تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔ ارشاد چائے والے کے منیجر ملک فہیم نے بتایا ہے ارشاد کو برطانیہ سمیت دنیا بھر سے مختلف برانڈز نے اپنے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے بھی ان کے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے تاہم فی الحال کسی بھی ادارے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -