عمران فاروق قتل کیس : عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ، پراسیکیوٹر تعینات نہ ہونے پراظہار برہمی

عمران فاروق قتل کیس : عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ...
عمران فاروق قتل کیس : عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ، پراسیکیوٹر تعینات نہ ہونے پراظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج کوثر عباس زیدی کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر نہ ہونے پر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ اکتوبر تک توسیع کر تے ہوئے سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

عمران خان کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ، جلسے سے روک دیا گیا 

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی تعیناتی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹرتعینات نہیں کرتی توقانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے مگر ابھی تک پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے ایف آئی اے ڈائریکٹر سی ٹی ڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

پشاور پھر دھماکے  سے گونج اٹھا ، تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

اسلام آباد -