پرویز مشرف قانون کے بھگوڑے ،پاکستان واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کریں :فرحت اللہ بابر

پرویز مشرف قانون کے بھگوڑے ،پاکستان واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کریں :فرحت ...
پرویز مشرف قانون کے بھگوڑے ،پاکستان واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کریں :فرحت اللہ بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف قانون اور عدالتوں کے بھگوڑے ہیں انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ وطن آکربینظیرقتل کیس میں عدالتوں کاسامناکریں۔

فٹبال ٹیم سعودی فرمانروا کی دعوت پر شاہی محل آئی تو اس موقع پر شاہ سلما ن نے ٹیم سے فٹبال سے متعلق ایسا سوال پوچھ لیا کہ سب ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے ،کسی کو جواب نہ آیا تو سعودی بادشاہ نے خود ہی جواب دے کر سب کو حیران کر دیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان اور سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کاپرویزمشرف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پرویز مشرف آصف زرداری کی 3 اپیلوں کے قابل سماعت ہونے سے گھبراگئے،مشرف یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ان کاجرم کبھی بھی بے نقاب نہیں ہوگا، ان کو انصاف کے کٹہر ے میں لانے تک ان کا پیچھاکریں گے، مشرف کو معلوم ہے ز رداری کی جانب سے اس کا پیچھا کرنے کا کیا مطلب ہے؟۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ مشرف کی بینظیرکودھمکی،سیکیورٹی نہ دینے کی مزیدوضاحت کی ضرورت نہیں، سابق صدر کی جانب سے انتہاپسندوں کی سرپرستی کرنابھی دنیا پر عیاں ہے،مشرف نے روشن خیالی کے دعوے سے دنیا کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی۔ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مشرف آئین کے آرٹیکل6 کے تحت غداری کے مقدمے کا بھی سامنا کریں، یہ سابق ڈکٹیٹر جو خود کو کمانڈو کہتا ہے گھبرا گیا ہے، بزدل آدمی کی نشانی ہے ہا تھ اٹھاکرمارنےکی دھمکی دیتاہے مگرہمت نہیں ہوتی۔فرحت اللہ بابر کا اپنی پارٹی کے دفاع میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو بینظیربھٹو کے قتل کیس میں پہلے فریق نہیں بننے دیا گیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -