12 بمبار افغانستان سے داخل، 3بڑے شہروں میں حملے کرسکتے ہیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے 3 بڑے شہروں میں افغانستان سے 8 سے 12 خود کش حملہ آوروں کے داخل ہونے کی رپورٹ دی ہے جس کی روشنی میں وزارت داخلہ میں قائم نیشنل کاﺅنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی نے ان شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ مقامی اخبار کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اور لاہور میں اہم سرکاری و نجی عمارات، پبلک پارکس کو بڑے پیمانے پر دہشتگردی کا شکار کرنے کیلئے 8 سے 12 خود کش حملہ آور پاکستان داخل ہوچکے ہیں۔