جہانگیر ترین کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات، ضابطہ اخلاق پر اعتراضات اٹھا دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات،این اے 120 کے ضمنی الیکشن سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، نجی ٹی وی سماءنیوز کے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات کی اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر اعتراض اٹھائے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہئے اس موقع پرپی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری بھی موجود تھے۔