عنقریب جج صاحبان کو کیس کی اہمیت کا اندازہ ہوگا،نواز شریف چنگل سے نکل نہیں سکتے: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان

عنقریب جج صاحبان کو کیس کی اہمیت کا اندازہ ہوگا،نواز شریف چنگل سے نکل نہیں ...
عنقریب جج صاحبان کو کیس کی اہمیت کا اندازہ ہوگا،نواز شریف چنگل سے نکل نہیں سکتے: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے جج صاحبا ن کو جلد یقین ہوجائے گا کہ کیس ملک کیلئے کتنا اہم ہے۔نوازشریف جتنی مرضی کوشش کر لیں کیس کے چنگل سے نہیں نکل پائیں گے۔

بہاولپور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد وں کودھر لیا،2ہینڈگرنیڈ برآمد

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھاکہ اگر ہم ایک لمحے کیلئے وزیراعظم کی بات لیں کہ انہیں فلیٹس قطری شہزادے نے دئیے ہیں تو میراسوال ہے کہ انہوںنے عدالت کو اس کے بارے میں اس وقت آگاہ کیوں نہیں تھا؟۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے وکیل انہیں اس کیس میں سے نکالے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ ہر قیمت پر کرپٹ لوگو ں کااحتساب کرےں گی ۔بی بی سی رپورٹ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق1993میں خریدے گئے فلیٹس کا ابھی تک مالک تبدیل نہیں ہواہے۔حکومت نے ان کیخلاف تو کوئی عدالتی کارروائی نہیں کی جبکہ قومی اسمبلی کے فلور پر میا ں صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کسی صورت استثنی نہیں لوں گا،اورکورٹ کے اندر بھی ان کے وکیل کی جانب سے یہی موقف رہا لیکن عدالت سے باہر آتے ہی بیان سے مکر جاتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -