غازی عبدالرشید قتل کیس ،مشرف کو حاضری سے ایک د ن کا استثنی مل گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)غازی عبدالرشید قتل کیس میں ایڈیشنل جج کی چھٹی کے باعث سماعت نہ ہوسکی ،کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث پرویز مشرف کو غازی عبدالرشید قتل کیس میں حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ مل گیا، کیس کی سماعت اب18 ستمبر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید قتل کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہونا تھی تاہم جج کی رخصت کے باعث سابق صدر کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ دے دیا گیا، پرویز مشرف کے وکلاءکی جانب سے ان کی سیکیورٹی اور بیماری سے متعلق دو درخواستیں دائر کی گئیں ، پہلی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کو سنگین سیکورٹی خطرات لاحق ہیں،آئی جی اسلام آباد سابق صدر کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کو یقینی بنا ئیں ، دوسری درخواست میں کہا گیا کہ سابق صدر کمر کی تکلیف کے باعث سفر نہیں کرسکتے، کیس کی اگلی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔