آئی ڈی پیز کے نام پر غیرملکیوں کے پنجاب میں جائیدادیں خریدنے کا انکشاف

آئی ڈی پیز کے نام پر غیرملکیوں کے پنجاب میں جائیدادیں خریدنے کا انکشاف
آئی ڈی پیز کے نام پر غیرملکیوں کے پنجاب میں جائیدادیں خریدنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک)آئی ڈی پیز کے نام پر غیرملکیوں کے پنجاب میں جائیدادیں خریدنے کا انکشاف ہواہے ۔ حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیاہے کہ ضرب عضب کے نتیجے میں ہونیوالے آئی ڈی پیز کے نام پر گوجرانوالہ ڈویژن میں جائیدادیں خریدی جارہی ہیں ، جائیدادیں خریدنے والے مبینہ آئی ڈی پیز کے پاس پاکستانی شہریت ہی نہیں،شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز بڑی تعداد میں گوجرانوالہ منتقل ہو چکے ہیں۔دوسری طرف خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلام آباد پولیس کی سپیشل برانچ نے بھی شمالی وزیرستان سے آنے والے آئی ڈی پیز کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا جس کے مطابق نقل مکانی کرنے والے 164 خاندانوں کے 895 افراد نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رہائش اختیار کی ہے۔ سروے رپورٹ وزیر داخلہ اور آئی جی کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -