جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول‘اہم مشاورتی اجلاس شروع

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول‘اہم مشاورتی اجلاس شروع
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول‘اہم مشاورتی اجلاس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیرقانون سینٹر پرویز رشید رپورٹ لےکر وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے وزارت قانون کی جانب سے وزیراعظم میاں نواز شریف کوجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں منظم انتخابی دھاندلی‘ بدنظمی اور عوامی مینڈیٹ چرانے کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اشتراوصاف بریفنگ کیلئے وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گئے ہیںاوراہم مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں وزیراعظم میاں نواز شریف کو بریفنگ دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ میں آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے گائیڈ لائنز بھی دی گئی ہیںجبکہ حکومت کمیشن کی سفارشات پر مشاورت کے بعد رپورٹ پبلک کرنے کا سوچ رہی ہے ۔