سوشل میڈیا پرمیرے خلاف وائرل ہونے والا مواد بے بنیاد اور من گھڑت ہے : آصف کرمانی

سوشل میڈیا پرمیرے خلاف وائرل ہونے والا مواد بے بنیاد اور من گھڑت ہے : آصف ...
سوشل میڈیا پرمیرے خلاف وائرل ہونے والا مواد بے بنیاد اور من گھڑت ہے : آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی  نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے اس قسم کی خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا مواد بے بنیاد اور من گھڑت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا مواد گندی سیاست کا حصہ ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں آصف کرمانی کے خلاف پراپیگنڈہ مہم جاری ہے اور دعویٰ کیا جارہاہے کہ  پولیس نے سیکٹر ایف 8 ، نائنتھ ایونیوسروس روڈ اسلام آباد میں ایک گیسٹ ہاﺅس پر چھاپہ مار کر وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کو ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، آصف کرمانی کو پولیس گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن جب انہوں نے اپنا تعارف کرایا تو پولیس اہلکار خاموشی سے کھسک گئے۔



مزید :

اسلام آباد -