مختلف جماعتوں کی خاک چھاننے والوں کو اب ’’بنی گالہ دھوبی گھاٹ ‘‘دھویا جا رہا ہے ، جتنا مرضی دھو لیں یہ داغ گہرے اور مستقل ہیں ،صاف نہیں ہوں گے:آصف کرمانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی خاک چھاننے والوں کو اب بنی گالہ دھوبی گھاٹ پر دھویا جائے گا ،جتنا مرضی دھو لیں، یہ داغ گہرے اور مستقل ہیں صاف نہیں ہوں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ، غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان ابھی تک الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹ دینے میں ناکام ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے خاک چھاننے والوں کو اب بنی گالہ دھوبی گھاٹ پر دھویا جائے گا ، جتنا مرضی دھو لیں یہ داغ گہرے اور مستقل ہیں صاف نہیں ہوں گے ۔