تمام قومی ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی بھی قومی ادارے پر ذاتی مفاد کیلئے دباؤ نہیں ڈالا:ڈاکٹر مصدق ملک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی بھی قومی ادارے پر ذاتی مفاد کیلئے دباؤ نہیں ڈالا،ہم اس شخص کا نام نہیں جانتے جو تصویر لیکس میں ملوث ہے۔
نجی ٹیلی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ جے آئی ٹی کے ان دو ارکان نے طارق شفیع کو اپنا بیان تبدیل کرنے پر دباؤ ڈالا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم اس شخص کا نام نہیں جانتے کہ جو حسین نواز کی تصویر لیکس میں ملوث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام جمہوریت کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔