چوہدری نثار کےدفتر سے چھلانگ لگانے والا نائب قاصد چل بسا

چوہدری نثار کےدفتر سے چھلانگ لگانے والا نائب قاصد چل بسا
چوہدری نثار کےدفتر سے چھلانگ لگانے والا نائب قاصد چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دفتر میں کام کرنیوالا نائب قاصدمحمد اقبال چھٹی منزل سے چھلانگ لگانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا ہے۔

امریکہ پہنچنے والی نوجوان لڑکی کے سامان کی تلاشی ، سیکیورٹی حکام کو اس کی ڈائری میں ایک ایسی بات لکھی مل گئی کہ فوری جیل میں ڈال دیا، یہ دہشت گرد ی کے بارے میں کوئی بات نہ تھی بلکہ۔۔۔ کیا لکھا تھا؟ جان کر آپ بھی دوران سفر ڈائری ساتھ ہی نہ رکھیں,پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے دفتر میں کام کرنیوالےمحمد اقبال نامی نائب قاصد نے آج دفتر پہنچتے ہی عمارت چھٹی  منزل سے چھلانگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق چند ماہ بعد ریٹائر ہونے والے محمد اقبال نے اپنی جگہ بیٹے کی ملازمت کی درخواست جمع کروا رکھی تھی جسے اعلیٰ افسران منظور کرنے سے انکاری تھے جس پر آج اس نے دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد محمد اقبال کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -