آرمی چیف نے بیڈمنٹن کھیلی کوچ اور ٹرینر ز کوٹف ٹائم دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بیڈمنٹن کے دلدادہ نکلے۔ آرمی چیف کا بےڈ منٹن سے تعلق کئی برس پرانا ہے ، باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف نے بھرپور انداز میں بیڈمنٹن کھیلی او ر مدمقابل بیڈ منٹن کوچ اور ٹرینرز کو اپنے شاندار کھیل سے ٹف ٹائم دیا۔ یاد رہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کا پسندیدہ کھیل بھی بیڈمنٹن تھا۔