آزادی اظہار کا گلہ گھونٹنے کیلئے حکومت شرمناک توجیہات پیش کررہی ہے:میاں محمودالرشید

آزادی اظہار کا گلہ گھونٹنے کیلئے حکومت شرمناک توجیہات پیش کررہی ہے:میاں ...
آزادی اظہار کا گلہ گھونٹنے کیلئے حکومت شرمناک توجیہات پیش کررہی ہے:میاں محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(پانا)قا ئد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید آزادی اظہار کا گلہ گھونٹنے کیلئے حکومت شرمناک توجیہات پیش کررہی ہے۔قوم کو "را" سے ڈرا کر سماجی میڈیا پر قدغن لگانے کا منصوبہ کسی طور قبول نہیں کریں گے۔

علم اور تعلیم کی جانے والے سرمایہ کای کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ،گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیں وہ بے مثال ہے، خواجہ آصف

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا حقیقت یہ ہے کہ افواج پاکستان سے متعلق "را" اور بھارت کے زہریلے پراپیگنڈے کو غذا وزیر اعظم ہاؤس سے مہیا کی جاتی ہے۔"ڈان لیکس" کے نتیجے میں چھاپی جانے والی شرمناک خبر اور "را" کے افواج پاکستان سے متعلق خیالات میں کیا فرق تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈان لیکس کے ذمہ داروں کو مکمل سرپرستی اور تحفظ دینے والوں کے پاس عوام کے رائے کا گلہ گھونٹنے کا بالکل کوئی جواز نہیں۔سماجی میڈیا پر پابندی کا منصوبہ ترک کرنا ہی حکومت کے مفاد میں ہے۔ اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق کو سلب کرنے کی تحریک آگے بڑھائی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -