عمران نااہلی کیس،حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کرا دیں

عمران نااہلی کیس،حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کرا دیں
عمران نااہلی کیس،حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کرا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عمران نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کرا دیں،دستاویزات میں عمران خان کے 2003 سے 2005 تک کے ٹیکس گوشوارے شامل ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے 2002 ءکے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا،دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے گوشواروں میں لندن فلیٹس کی فروخت سے حاصل آمدن ظاہر نہیں کی اورجمائما سے قرض لینا ظاہر نہیں کیاگیا، عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نااہل قراردیا جائے،کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت منگل کو کرے گا۔