تحریک انصاف کواحتساب کی بات نہیں کرنی چاہیے، عمران خان کا بیان یوٹرن ہے:مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کواحتساب کی بات کرنی ہی نہیں چاہیے،خیبرپختونخوا احتساب کمیشن میں تالا لگایا گیا ، آج عمران خان کا بیان ان کا یوٹرن ہے۔
پانامہ کیس،میں نے اپنے وکیل کو ایک کاغذ کا بھی پیسہ نہیں دیا: سراج الحق
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک "میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان نے اپنے کیسز میں سٹے لیا ہوا ،جب ثبوت کی بات آتی ہے توان کا عدالت میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا ۔عمران خان الزام لگاتے ہیں لیکن ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں،الیکشن کمیشن میں ان کے وکیل نے غیرمشروط معافی بھی مانگی ۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز سے متعلق تمام دستاویزات، بینک ٹرانزیکشن ، سیل ڈیڈاور سرٹیفیکیٹس بھی عدالت میں جمع کرادیے گئے ہیں۔ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا وزیراعظم نواز شریف اسے قبول کریں گے۔