سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کا خطرہ ، حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت ، الرٹ جاری

سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کا خطرہ ، حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت ...
سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کا خطرہ ، حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت ، الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردوں کے حملوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا،  سیکیورٹی اداروں کو حساس تنصیاب کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان علیحدگی پسند دہشت گرد سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔ جاوید مینگل گروپ کے دہشت گرد حساس تنصیبات اور مقامات کو نشانہ بنا سکتے۔ مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دہشت گرد ریلوے ٹریک اور بجلی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتے۔ سیکیورٹی ادارے کو تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -