سرکاری سکیم کے تحت حج فلائٹ آپریشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے

سرکاری سکیم کے تحت حج فلائٹ آپریشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے
سرکاری سکیم کے تحت حج فلائٹ آپریشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن): سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازوں کا آغازآج سے ہو گا جو 26 اگست تک جاری رہے گا۔ 426 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز آج رات 2 بجکر 35پراسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہو گی،جبکہ دوسری پرواز صبح ساڑھے5 بجے ملتان ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔جبکہ کراچی سے پہلی پرواز جدہ کے لئے صبح 6بجے روانہ ہوگی۔فلائٹ آپریشن میں شاہین ایئرلائن کی217پروازوں سے49ہزارعازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

یواے ای حکومت نے قطر کے ’بی ان‘ میڈیا گروپ کو ان کے چینلز نشر کرنے کی اجازت دے دی:امریکی میڈیا

عازمینِ حج کو موبائل پیغام اور خطوط کے ذریعے پروازوں کی اطلاع دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ(http://www.gvtfltinq.hajjinfo.org/) سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -