بادی النظر میں نہال ہاشمی نے توہین عدالت کی ،دفاع میں جو کہنا ہے کہیں،جسٹس اعجاز الاحسن

بادی النظر میں نہال ہاشمی نے توہین عدالت کی ،دفاع میں جو کہنا ہے کہیں،جسٹس ...
بادی النظر میں نہال ہاشمی نے توہین عدالت کی ،دفاع میں جو کہنا ہے کہیں،جسٹس اعجاز الاحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا بادی النظر میں نہال ہاشمی نے توہین عدالت کی اپنے دفاع میں جو کہنا ہے کہیں۔اس پر نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا تھا دفاع کیلئے کراچی سے لوگوں کو لانا ہے اتنی مہنگائی میں کراچی سے آنے والے کا خرچ کون اٹھائے گا ،اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا پہلے توہین عدالت کرتے ہیں پھر مہنگائی کا رونا روتے ہیں۔جسٹس اعجاز افضل نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تقریر میں تبدیلی کی گئی تونشاندہی کریں اس پر وکیل صفائی کا کہنا تھا پہلے رجسٹرار کو بطور گواہ پیش ہونا چاہئے ۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ آپ رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں آج شواہد ریکارڈ کرنے کیلئے کیس فیکس تھا ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں وکیل صفائی سے کہا دلائل کے دوران آپ کو موقع ملے گاآپ بحث کریں فیصلہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -